ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ نے طلباء کا عملی امتحا ن کیلئے سنٹر تبدیل کردیا

لاہور بورڈ نے طلباء کا عملی امتحا ن کیلئے سنٹر تبدیل کردیا
کیپشن: PRACTICAL EXAMS
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سکولوں میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر کا قیام، لاہور بورڈ نے میٹرک کے سینکڑوں طلباء کا عملی امتحان کیلئے سنٹر تبدیل کردیا،  طلباء کو نئی رولنمبر سلپ جاری کردی گئی۔

شہر بھر کے بیشتر سرکاری سکولوں میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر بنا دیئے گئے ہیں جس کے باعث لاہور بورڈ نے سینکڑوں طلباء کا عملی امتحان کیلئے سنٹر تبدیل کردیا ہے۔عملی امتحان کیلئے سنٹر تبدیل ہونے پر طلباء پریشانی سے دوچار ہوگئے۔لاہور بورڈ نے طلباء کو نئی رولنمبر سلپ جاری کردی ہیں۔

نئی رولنمبر سلپ مطالعہ پاکستان کے آخری پیپر کے روز  طلباء کو فراہم کردی گئی ہیں۔ طلباء نئی رولنمبر سلپ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ بھی کرسکیں گے،لاہور بورڈ نے طلباء کو نئے شیڈول کےمطابق پریکٹیکل دینے کی خصوصی طور پر ہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں، طلباء نئے شیڈول کے مطابق عملی امتحان میں شرکت کریں گے۔