انور عباس: نائب وزیراعظم اسحاق جمہوریہ مالدیپ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر اَروتھم آدم سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دونوں رہنماوں نے ممالک کے درمیان سفارتکاری مزید مضبوط اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے ڈاکٹر آدم کو مالدیپ کے 61ویں یومِ آزادی کی آئندہ سالگرہ پر مبارکباددیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
مالدیپ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر آدم نے ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع میں ثالثی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک مالدیپ وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔