ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جموں و کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے الیکشن سیل قائم کر دیا

جموں و کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے الیکشن سیل قائم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے جموں و کشمیر انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن سیل تشکیل دے دیا ہے۔ اس حوالے سے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی کے نائب صدر چودھری اختر علی کو الیکشن سیل کا انچارج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ عمر شریف بخاری، فائزہ ملک اور ڈاکٹر احسن مسعود کو سیل کے ارکان نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چودھری اختر علی نے 12 رکنی رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، جو جموں و کشمیر انتخابات کے لیے امیدواروں اور مختلف اضلاع کے پارٹی صدور کے درمیان رابطہ کاری اور تنظیمی امور کو مؤثر بنانے کی ذمہ دار ہوگی۔