ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"بہت بارش برسے گی" اور "موسم گرم مرطوب رہے گا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 آج رات موسم کی صورتحال  کے متعلق پاکستان کے میٹ ڈیپارٹمنٹ عرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ   ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات بتاتا ہے کہ پنجاب، شمال مشر قی /جنوبی بلو چستان ، کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  بھی ہے۔ اس دوران بالائی/جنوبی خیبر پختونخواہ ،جنوبی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے تاہم "بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب" ہی رہے گا!


میٹ ڈیپارٹمنٹ کی نظر سے ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال 

 اسلام آباد:                  اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔Prob:30%

خیبر پختونخوا:                صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

 پنجاب:               صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگراور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔


بلوچستان:             صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔ تا ہم کوئٹہ ،زیارت،بارکھان،سبی، کوہلو ، موسی خیل، لورالائی ، ژوب، خضداراور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

 سندھ:              صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان۔جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام /رات چند مقامات پر بارش کی توقع ۔

کشمیر اور گلگت بلتستان:             کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔

آج رات کہاں کہاں خطرہ

میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق :

* موسلادھار بارش کے باعث ڈی جی خان، بلوچستان (بارکھان، کوہلو ، موسی خیل)، کشمیر، مری، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔