ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت گردی کے واقعات میں رسپانس میکنزم کو موثر بنانے کی ہدایت

BLF, Baluchistan Liberation Front, Fitna Alhindustan, City42, Balochistan Terrorism, Ethnic killings, Ethic violence
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان کے وزیراعلیٰ نےدہشت گردی کے واقعات میں رسپانس میکنزم کو موثر بنانے کی ہدایت  کی ہے اور  حکم دیا ہے کہ  لیویز اور پولیس کی حدود سے بالاتر ہوکر کارروائی کی جائے۔دہشت گردوں کے خلاف بلا تاخیر اور فیصلہ کن ایکشن لیا جائے گا۔

 بلوچستان کے علاقہ ژوب میں سڑک پر نہتے مظلوم مسافروں کو چن چن کر قتل کئے جانے کے ایک اور واقعہ کے بعد بلوچستان کی انتظامیہ کا ایک اور "اعلیٰ سطحی اجلاس" ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے غیر متزلزل عزم کا   اعادہ کیا۔

اس اجلاس میں اور گزشتہ اجلاسوں میں یہ فرق بہرحال ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے دہشتگردی کے واقعات کو لیویز اور پولیس پر چھوڑنے کی بجائے زیادہ مؤثر اور  برق رفتار جواب دینے کی ہدایات دیں۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سرہ ڈکئی واقعہ پر آئی جی پولیس بلوچستان نے واقعہ کی رسمی رپورٹ پیش کی۔

وزیر اعلیٰ  نے  دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا اور کہا، معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دہشت گردوں کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دہشت گردوں کا تعاقب آخری حد تک کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا،  امن دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،  بلوچستان میں قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اجلاس میں سرہ ڈکئی کے شہداء کے لیے دعا بھی کی گئی۔