کلیم اختر:وزیراعلیٰ کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے نےمون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی.
فیکٹ شیٹ میں بارشوں کی صورتحال، دریاؤں، بیراج ،ڈیمز میں پانی کی سطح بارے اعداد و شمار شامل ہیں،مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات بارے اعدادوشمار بھی فیکٹ شیٹ میں شامل ہیں۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 39 شہری جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والے افراد میں 20 بچے ،5 خواتین اور 14 مرد
ہو ئے،رواں سال مون سون بارشوں میں 47 گھر متاثر اور 103 شہری زخمی ہوئے،زیادہ اموات کچے مکانات،خستہ عمارتوں و چھتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں،خستہ حال عمارتیں گرنے سے 24 ،آسمانی بجلی گرنے سے 3 اموات رپورٹ ہوئیں،کرنٹ لگنے سے 8 اور نہاتے ہوئے ڈوبنے سے 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق حکومتی ہدایات کے مطابق سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی ،مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ آج سے 17 تک جاری رہے گا۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ، ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں۔