ویب ڈیسک:ملک بھر میں 17 جولائی تک بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ، این ڈی ایم اے نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیاہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، مری، گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بتایا جاتا ہے۔
ادھر خیبرپختونخوا کے علاقوں میں 13 سے 17 جولائی کے دوران آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دوسری طرف شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ ہنزہ، شگر، ضلع گانچھے اور چترال کے دریاؤں کے قریب رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الرٹ کے مطابق خیبرپختونخوا، جی بی ڈی ایم اے اور اسلام آباد ، سندھ سمیت پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارشوں کے باعث ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔