(سٹی42) پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے باغِ جناح میں جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں شرکت کے لیے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بلدیہ ٹاؤن سے نمائش چورنگی کی جانب گامزن ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے، جہاں پی ٹی آئی کے کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد پہلے ہی موجود ہے، نمائش چورنگی پر پارٹی کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔
جلسے سے قبل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے ملاقات بھی متوقع ہے،ملاقات کے بعد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی میڈیا سے گفتگو کریں گے۔