ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی سی یونیورسٹی، طلبا کے کمرشل پراجیکٹس کی نمائش

جی سی یونیورسٹی، طلبا کے کمرشل پراجیکٹس کی نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) جی سی یونیورسٹی میں طلبا کے کمرشل پراجیکٹس کی نمائش، طلبا نے جنرل پوسٹ آفس پاکستان سمیت مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے برانڈز کی تشہیر کے منفرد آئیڈیاز پر پراجیکٹس تیار کیے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس طلبا کی پراجیکٹ نمائش منعقد ہوئی، طلبا نے مختلف برانڈز اور سماجی موضوعات کی تشہیر کے لئے بنائی گئی اشتہاری مہمات نمائش میں پیش کیں۔ جی سی یو شعبہ فائن آرٹس کے انچارج عرفان اللہ بابر اور جی سی یو رجسٹرار صبور احمد خان نے پراجیکٹس کا معائنہ کیا۔ فائن آرٹس کے 13 طلبا نے اپنے اشتہاری پراجیکٹ نمائش کے لیئے پیش کیے جن میں ہارلے ڈیوڈسن، جنرل پوسٹ آفس پاکستان، پولیس کے شہداء، مذاحیہ اداکار اور ہدایت کار رنگیلا کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

طلبا کہتے ہیں کہ برانڈ اور سماجی تنظیم کی کامیابی کا انحصار اس کی تشہیری مہم پر ہوتا ہے، نئے رجحانات میں روایتی میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

شعبہ فائن آرٹس کے طلبا کے یہ پراجیکٹس ڈگری کا حصہ ہیں، شعبے کے انچارج عرفان اللہ بابر کہتے ہیں کہ کلاس روم ورک سے ہٹ کر طلبا کو مارکیٹ کی ضروریات و تقاضوں کے مطابق کام کرنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔