جنید ریاض: پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں مستقل افسران کی تعیناتی مسلسل التوا کا شکار ہے، انٹرویوز مکمل ہونے کے باوجود تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرز اور سیکرٹریز تعینات نہ ہو سکے۔
پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں مستقل کنٹرولرز اور سیکرٹریز کی تعیناتی کا عمل تاخیر کا شکار ہے۔ تعلیمی بورڈز میں مستقل افسران کی تعیناتی کا عمل 4 ماہ قبل شروع کیا گیا تھا۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم نے امیدواروں کے انٹرویوز ایک ماہ قبل مکمل کر لیے تھے، جبکہ بورڈز میں افسران کی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے ایک ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
انٹرویوز مکمل ہونے کے ایک ماہ بعد بھی تعلیمی بورڈز میں مستقل افسران کی تعیناتی نہ ہو سکی۔ پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرز اور سیکرٹریز کی تعیناتی کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جا سکا۔