ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مؤثر دفتری انتظام کیلئے ٹریننگ پروگرام کا فیصلہ

اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مؤثر دفتری انتظام کیلئے ٹریننگ پروگرام کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مؤثر دفتری انتظام کیلئے پرنسپلز، وائس پرنسپلز، ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز کی ٹریننگ کی جائے گی۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پروفیشنل ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام کے تحت ٹریننگ دے گا، جبکہ ایچ ای ڈی نے تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے ٹریننگ لازم قرار دے دی ہے۔

ایڈمنسٹریٹو آفیسرز، سٹاف، کلیریکل سٹاف اور ٹیچنگ فیکلٹی کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔

حکام کے مطابق شرکاء کو مؤثر دفتری انتظام کیلئے حکمت عملی سکھائی جائے گی، جبکہ انتظامی عمل کو بہتر بنانے اور ادارہ جاتی کارکردگی بڑھانے کیلئے ٹریننگ دی جائے گی۔

بہتر گورننس کیلئے کردار اور ذمہ داریوں سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔