بھارت نے پاکستان کو گرین سگنل دیدیا

بھارت نے پاکستان کو گرین سگنل دیدیا
کیپشن: City42 - Pakistan India, Water Dispute
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر بڑی پیش رفت سامنےآئی ہے ، بھارت نے پا کستان کو دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے گرین سگنل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں پا کستانی وفد 27 جنوری سے یکم فروری تک بھارت کا دورہ کرےگا۔ پا کستانی ماہرین کا وفد دریائے چناب پر بننے والے منصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرے گا۔

پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس سید مہر علی شاہ کے مطابق بھارت نے دریائے چناب پر بنائے جانے والے دیگر منصوبوں کے معائنہ کے حوالے سے بھی مثبت اشارے دئیے ہیں۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پا کستان نے بھر پور آواز بلند کی ہے جس پر کامیابی ملی۔

واضح رہے کہ بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کی سربراہی میں گزشتہ برس اگست میں بھارتی وفد پا کستان آیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer