ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر ہاؤس پنجاب میں بڑی تبدیلی آگئی

گورنر ہاؤس پنجاب میں بڑی تبدیلی آگئی
کیپشن: City42 - Governor House Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر ہاؤس  پنجاب میں بڑی تبدیلی آگئی، پہلی مرتبہ سکھ کمیونٹی کے فردکوگورنرپنجاب کا پی آر او تعینات کر دیا گیا۔ پون سنگھ گورنرکےنئےپی آر او لگ گئے۔

 ذرائع کے مطابق سکھ کمیونٹی کے فردکوگورنرپنجاب کا پی آر او تعینات کر دیا گیا,  ڈائریکٹرڈی جی پی آر نےان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا. پون سنگھ آروڑا نے گورنر ہاؤس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پون سنگھ ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہے ہیں جبکہ وہ گورنر پنجاب کی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔ نئے پی آر او پنجاب حکومت میں پہلے سرکاری افسر ہیں جہنیں کسی بڑی سیٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer