ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھٹھرتے لاہور کیلئے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

ٹھٹھرتے لاہور کیلئے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سورج نے کالی چادر اوڑھ لی ،آسمان ٹپ ،ٹپ برسنے لگا، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

گزشتہ رات لاہور میں ہونے والی بوندا باندی سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ آج بھی آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے شہر کا موسم سہانا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 6 اور زیادہ سے زیادہ 20  ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer