ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے میں کمرشل جائیدادوں کے مالکان کیلئے بڑی خبر

ایل ڈی اے میں کمرشل جائیدادوں کے مالکان کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کمرشل جائیدادوں کے مالکان کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ون ٹائم ایمنسٹی دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت واجبات کی ادائیگی میں نرمی فراہم کی جائے گی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد لینڈ یوز رولز میں ترمیم کر کے کمرشل پراپرٹیز کے مالکان کو ریلیف دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے مجوزہ ترامیم مسترد کر دی تھیں، تاہم اصلاحات کے بعد دوبارہ بھجوایا گیا قانون منظور کر لیا گیا۔

ماضی میں کمرشل فیس بروقت ادا نہ کرنے والے مالکان کو بھاری جرمانوں اور نئے مالی سال کے ریٹ کے اطلاق کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جس سے واجبات کئی گنا بڑھ جاتے تھے۔

نئے قانون کے تحت مالکان کو کیس کی منظوری والے مالی سال کے ریٹ کے مطابق ادائیگی کی سہولت دی جائے گی۔ مالکان ساڑھے 22 فیصد فیس ادا کر کے اپنے کیس کو ریگولر کرا سکیں گے۔

مزید برآں ڈیفالٹ ہونے کے بعد ادائیگی کے لیے 4 ماہ کا گریس پیریڈ دیا جائے گا، جبکہ 30 فیصد جرمانہ ادا کر کے 6 ماہ تک کمرشل کیس ریگولر کرانے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

گریونیس کمیٹی کو ون ٹائم ایمنسٹی دینے کا اختیار متعلقہ چیف ٹاؤن پلانر کے پاس ہوگا۔