اویس کیانی : صدر مملکت کی پرتگال کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی ، پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی ،پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 75 سال مکمل ہو گئے ہیں
صدر مملکت آصف علی زرداری کی پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی ، صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے صدارتی محل آمد پر صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا،
صدر مملکت نے کہا پاکستان پرتگال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور پرتگال کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون بڑھانے،ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات فروغ دینے پر تبادلہ خیال، صدر مملکت نے پرتگال کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ،پصدر مملکت کا کہنا تھاکہ رتگال کے صدر کے دورے سے دوستی کا بندھن مزید مضبوط ہوگا، تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، سال 2025 میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 75 سال مکمل ہو گئے ہیں دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات قائم ہیں


