ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے لیبیا کشتی حادثے کی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم نے لیبیا کشتی حادثے کی رپورٹ طلب کرلی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلند درجات کےے لیے دعا کی اور جاں بحق  افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ 

بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ، وزیراعظم کی وزارت خارجہ حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی ہدایت کی۔ 

وزیراعظم  نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی اس حوالے سے کسی بھی قسم کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،  انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer