تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

 تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج رات کے موسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ،تاہم بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

سوموار  کے روزموسم کی   صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلودرہے گا جبکہ خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام/رات میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ اور گردونواح میں بوندا باندی/ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

پنجاب

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ تاہم نارووال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد اور گرجرانوالہ میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ جنوب مغربی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ پسنی، جیوانی، تربت، گوادر ، لسبیلہ ، آواران،اورماڑہ، پنجگور اور واشک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

سندھ

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم رات کے اوقات میں جامشورو،کراچی اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

کشمیر/گلگت بلتستان

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا کہ کشمیر  اور گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔