(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کم عمر لڑکی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا، سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی خبر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیلی۔ عامر لیاقت حسین کا تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے والدین سے کیسے رابطہ ہوا، سیدہ دانیہ نے ساری کہانی بتادی۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں۔49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب سیدہ دانیہ شاہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی اہلیہ کی عمر 18 برس ہے۔
اپنے داما کے بارے بتاتے ہوئے سیدہ دانیہ شاہ کی والدہ کا کہناتھا کہ ان کے خاوند پیر ہیں اور پیری مریدی کی وجہ سے عامر لیاقت کا ہم سے رابطہ ہوا تھا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں کو خوش رکھے اور انہیں بے بہا خوشیاں دے۔
علاوہ ازیں نئی دلہن سیدہ دانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ یہ ان کے لئے انتہائی خاص لمحہ ہے، شوہر عامر لیاقت بچپن سے ہی ان کے آئیڈیل ہیں۔
View this post on Instagram