پولیس کی کارروائی، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ ورک گرفتار

پولیس کی کارروائی، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ ورک گرفتار
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق : اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قائد اعظم یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ ورک گرفتار  کرلیا۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-12-11/news-1702299381-7259.jpg

پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کی شناخت مبشرحسین، مدثرعلی، افضال حسین کے نام سے ہوئی،ملزمان  بری امام کے رہائشی ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں   منشیات بھی برآمد ہوئی، ملزمان نے منشیات یونیورسٹی جنگل میں کھدائی کرکے گیلنوں کے اندر چھپائی ہوئی تھی۔ملزمان کے انکشاف پر پولیس نے چھاپہ مارکر ملزمان کے گھروں اور جنگل سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔ 
 

Ansa Awais

Content Writer