ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمہ بخاری کے گھر پولیس کا چھاپہ

عظمہ بخاری کے گھر پولیس کا چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر )  پی ڈی ایم لاہور میں پاور شو کرنے کو تیار پولیس کی جانب سے مہزبان جماعت کے اراکین اسمبلی کے گھروں میں چھاپوں کا سلسلہ شروع ، رکن اسمبلی عظمی بخاری کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔
 
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کے گھبراہٹ کا شکار ہے جو کہتے تھے کہ جلسہ کے لیے سہولتیں فراہم کرے گے وہ اب پریشان ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور ان کےاہلخانہ کو حراسان کیا گیا ہے جس سے واضع ہوتا ہے کہ حکومت بوکھلایٹ کا شکار ہے انہوں مزید کہا کہ حکومت کچھ بھی کر لیں جلسہ ہو کر رہے گا ۔

دوسری جانب   پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لئےپنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا، جلسے سے پہلےلیگی قیادت کو نظر بند کر دیا جائے گا۔ لاہور پولیس مسلم لیگ (ن) قیادت کی تین تین ماہ کی نظر بندی کے احکامات حاصل کرئے گی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer