ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کے سسٹم میں خرابی، ٹیکس گزاروں کو مشکلات کا سامنا

ایف بی آر کے سسٹم میں خرابی، ٹیکس گزاروں کو مشکلات کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   کلیم اختر:ٹیکس گزاروں کو ایف بی آر کے ریٹرن فائلنگ سسٹم میں موجود تکنیکی خرابیوں کے باعث انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے ممبر آپریشن ایف بی آر کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے درپیش مسائل کی نشاندہی کر دی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لیٹ ریٹرن جاری ہونے کے باوجود تاحال سسٹم کی تکنیکی خرابیاں دور نہیں کی جا سکیں۔ ریجنل ٹیکس آفس لاہور ٹو کے قیام کے بعد لاگ اِن سمیت متعدد مسائل سامنے آئے ہیں، جبکہ یکم جولائی کے بجائے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا عمل 27 جولائی سے شروع کیا گیا، جس پر ٹیکس بار نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

لاہور ٹیکس بار کے مطابق ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائل کرنے کے لیے 90 روز کا مکمل وقت ملنا چاہیے، تاہم تاخیر کے باعث گزشتہ تین روز سے ایف بی آر پورٹل پر مینٹیننس ایرر آ رہا ہے، جس کے باعث ٹیکس گزار اپنی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سے قاصر ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس لاہور ٹو کے متعدد افسران کے لاگ اِن مسائل بھی تاحال حل نہیں ہو سکے، جس سے ٹیکس امور سے متعلق انتظامی معاملات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹرن فائلنگ پورٹل پر موجود مینٹیننس ایرر فوری ختم کیا جائے، ریٹرن فائلنگ کے لیے مقررہ 90 روز کی مدت یقینی بنائی جائے اور ٹیکس بار و ٹیکس دہندگان کو درپیش تمام تکنیکی مشکلات فوری طور پر دور کی جائیں۔