ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان بھی رنگ لانے لگا؛ 11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا

وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان بھی رنگ لانے لگا؛ 11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان بھی رنگ لانے لگا . 

عمان میں پاکستانی سفیر سید نوید صفدر بخاری   نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان نہایت اہم تھا, ان کے دورے کے نتیجے میں پروفیشنلز کی 11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا ہے, آئندہ ہفتے میں اس حوالے سے تفصیلی اعلان کروں گا,بزنس مینوں کے لیے بھی ہم نے ایک میکنزم مرتب کیا ہے, اگر کوئی بزنس مین پاکستان سے آنا چاہتا ہے ویزا کیسے حاصل کرے گا اگلے ہفتے تفصیلی ویڈیو جاری کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہماری کوشش ہے کہ اپنے ان سکلڈ ورکز, لیبر کلاس اور سیمی سکلڈ ورکز کےلیے بھی جلد از جلد ویزے کھلوا سکیں, یہ تمام وزیر داخلہ کے دورے اور اس دورے میں کامیاب ملاقاتوں کا نتیجہ ہے, ملاقاتوں میں غیر قانونی ایمیگریشن, منشیات اسمگلنگ سمیت ٹرانس نیشنل کرائمز پر سیر حاصل بات چیت ہوئی, ٹرانس نیشنل کرائمز کو روکنے میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی, عمانی انتظامیہ نے پاکستانی حکومت اور وزارت داخلہ کے اقدامات کی ستائش کی۔