ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا آخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل،اس کی تیاری کریں،عظمی بخاری

فارن فنڈنگ،عظمی بخاری،عمران خان،مسلم لیگ ن،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کےخلاف بنی گالہ گینگ نے منظم انداز میں مہم چلائی ۔فوج کےخلاف عوام میں نفرت پیدا کرنے والے ماسٹر مائنڈ عمران خان خود ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک تانگہ پارٹی تھی اور تانگہ پارٹی ہے۔نوازشریف کے حسدمیں  عمران خان آج دربدر ہو چکے ہیں ،اب انکا آخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے اسکی تیاری کریں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری  نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاچوہان صاحب آپ کے لیڈر کی چوری پکڑی گئی،آپ روئیں،پیٹیں یا چیخیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فارن فنڈنگ کا جس دن فیصلہ آیا آپ نے خود کہا کھودا پہاڑ نکلا چوہا،اب آپ کی چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟

فارن فنڈنگ کے فیصلے میں ثابت ہوچکا ہے تحریک انصاف نے امریکی،بھارتی اور اسرائیلیوں سے فنڈنگ لی۔ فارن فنڈنگ کی پیداوار جماعت کا فارن ایجنڈا بری طرح ایکسپوز ہو چکا ہے۔ عمران خان کو نااہلی کے خوف سے اب رات کی نیند نہیں آرہی۔جب نوازشریف کے خلاف سازش ہورہی تھی عمران خان اس سازش کے مرکزی کردار تھے۔ عمران خان کےخلاف کسی نے سازش نہیں کی،اپنے خلاف سازش کرنے کےلئے عمران خان خود ہی کافی ہے۔