اساتذہ اور طلبا کے سکول آنے پر مکمل پابندی عائد

اساتذہ اور طلبا کے سکول آنے پر مکمل پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکولوں کی بندش تک اساتذہ اور طلبا کے سکول آنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ صرف ہیڈ ٹیچر اور درجہ چہارم کے ملازمین کے علاوہ سکول بندش تک کسی ٹیچر یا طالبعلم کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، نہم جماعت کے طلبا کو بھی رجسٹریشن کیلئے سکول نہیں بلایا جاسکے گا، سکول انتظامیہ کے پاس نہم کے طلبا کا ریکارڈ موجود ہے، طلبا کے ریکارڈ کے مطابق اساتذہ رجسٹریشن کرانے کے پابند ہونگے۔

انھوں نے بتایا کہ سکول سربراہان پیر، منگل کے روز صبح سوا آٹھ بجے آن لائن حاضری بھجوائیں گے جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین پورا ہفتہ ڈیوٹی دیں گے۔

 

واضح رہے کہ8 اگست کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کیے تھے، جس کے مطابق سکول ساڑھے آٹھ بجے لگا کریں گےاور چھٹی سہ پہر دو بجے ہوا کرے گی، سکول ہیڈ صرف پیر اور منگل کے روز سکول آئیں گے،  ایجوکیشن اتھارٹی کے احکامات کے بعد ہیڈ ٹیچرز نے اساتذہ کو سکول آنے کا پابند کر رکھا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولز ، کالج، یونیورسٹیاں کورونا کے باعث 23 مارچ سے بند ہیں، حکومت نے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی خالی آسامیوں کی تعداد کا تعین کرنےکا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا،مراسلےمیں سکولوں سےاساتذہ کی ورکنگ اور خالی سیٹوں بارے معلومات طلب کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں پہلی سےدہم جماعت کے لیے سمارٹ نصاب تیارکرنے پر کام جاری کردیاگیا،تمام مضامین کا سلیبس براۓ امتحانات 2021 پچاس فیصد تک کم ہوجائے گا،سمارٹ سلیبس ستمبرتا فروری میں آسانی سےمکمل ہوسکےگا۔

Sughra Afzal

Content Writer