ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سیاحت کا نیا ٹور پروگرام، مختلف تاریخی مقامات کی سیر شامل

محکمہ سیاحت کا نیا ٹور پروگرام، مختلف تاریخی مقامات کی سیر شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: محکمہ سیاحت کی جانب سے نئے سیاحتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سیاحوں کو مختلف تاریخی اور ثقافتی مقامات کی سیر کروائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس پروگرام میں سیاحوں کو کھیوڑہ سالٹ مائنز، کٹاس راج مندر سمیت دیگر اہم تاریخی مقامات کا دورہ کروایا جائے گا، تاکہ خطے کے ثقافتی ورثے اور قدرتی حسن کو اجاگر کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق سیاحوں کو ٹی ڈی سی پی کی ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے ٹرمینل سے روانہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اس موقع پر جی ایم فرحت حسین اور جی ایم ایڈمن ڈاکٹر نور محمد اعوان نے سیاحوں کو رخصت کیا۔

تقریب میں ہیڈ آف مارکیٹنگ فواد اعوان اور میڈیا ایگزیکٹو تحریم قاضی بھی موجود تھے۔

حکام کے مطابق یہ ٹور ہر پندرہ دن بعد باقاعدگی سے آپریٹ کیا جائے گا، جس کا مقصد سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات کو اجاگر کرنا ہے۔