ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کا اعلیٰ سفارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

ایران کا اعلیٰ سفارتی وفد پاکستان پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد امریکہ کے ساتھ متوقع اہم مذاکرات کے سلسلے میں خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پہنچ گیا، جہاں ان کی آمد کی تصدیق ذمہ دار ذرائع نے نصف شب کے بعد کی ہے۔

 وفد میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف اور ان کے قریبی معاونین شامل ہیں، جو ایک اہم سفارتی مشن پر پاکستان پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وفد کو لانے والے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے سکیورٹی حصار میں نور خان ایئربیس تک اسکواڈ کیا، جسے اس دورے کی حساسیت اور اہمیت کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ ایئربیس پر لینڈنگ کے بعد سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور تمام نقل و حرکت کو محدود رکھا گیا۔

اطلاعات کے مطابق وفد کو سخت حفاظتی اقدامات کے تحت اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، جہاں متوقع طور پر اہم سفارتی ملاقاتیں اور مشاورت ہوگی۔

واضح رہے  کہ  اس دورے کو خطے میں جاری کشیدگی اور ایران امریکہ تعلقات کے تناظر میں نہایت اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس پر علاقائی و عالمی حلقوں کی گہری نظر ہے۔