ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم رہنماء پیپلز پارٹی میں شامل

 پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم رہنماء پیپلز پارٹی میں شامل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

 پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے صوابی سے اہم رہنما بلند خان ترکئی نے خاندان اور ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور خیالات کا اظہار کیا کہ پی پی پی نے خیبرپختونخواہ کے عوام کو شناخت دی ہے، کے پی کے عوام آپ یہ احسان کبھی نہیں بھول سکتے۔ جس پر آصف علی زرداری نے ترکئی خاندان اور ان کے ساتھیوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

 صوابی کے اہم سیاست دان بلند خان ترکئی نے خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پی پی پی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

 واضح رہے کہ بلند خان ترکئی پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے چچا ہیں اور ان دونوں کے درمیان اختلافات گزشتہ برس اکتوبر میں ایک کالج کے افتتاح کے دوران کھل کر سامنے آ گئے تھے۔