ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’قطر پر حملہ پوری امت مسلمہ پر حملے کے مترادف‘ اسپیکر ایاز صادق کا قطری اسپیکر کے نام خط

’قطر پر حملہ پوری امت مسلمہ پر حملے کے مترادف‘ اسپیکر ایاز صادق کا قطری اسپیکر کے نام خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قطر کی شوریٰ کونسل کے اسپیکر حسن بن عبداللّٰہ کو خط لکھ دیا، جس میں اسپیکر ایاز صادق نے اسرائیل کے قطر پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ 

خط میں اسپیکر ایاز صادق نے قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ (یواین) چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اسرائیلی جارحیت ریاستی خودمختاری کے تقدس پر کھلا حملہ ہے، عالمی امن کے لیے سرحدوں کا احترام بنیادی شرط ہے۔

سردار ایاز صادق نے یہ بھی لکھا کہ قطر پر حملہ پوری امت مسلمہ پر حملے کے مترادف ہے، عالمی برادری اسرائیلی اقدامات کی فوری اور دوٹوک مذمت کرے۔ قطر خطے میں امن اور سفارتکاری کے لیے مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے قطر میں یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ عالمی برادری قطر پر جارحیت کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، پاکستان آزمائش کی اس گھڑی میں قطری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔انہوں نے لکھا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحانہ اقدامات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے، قوانین پر مبنی عالمی نظامِ امن کا تحفظ ناگزیر ہے۔ 

اسپیکر سردار ایاز صادق نے قطر کی عوام اور شوریٰ کونسل سے مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا، کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام اپنے قطری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔