ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس تبدیل

DG Immigration & Passports Transfer Postings
کیپشن: DG Immigration & Passports
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا تقرر و تبادلہ، یاور حسین ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس تعینات کر دیئے گئے جبکہ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) اسلام زیب کو جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

 وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا تقرر و تبادلہ کر دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یاور حسین ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس تعینات کر دیئے گئے ہیں،گریڈ 20 کے یاور حسین پنجاب حکومت میں تعینات تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس لیفٹیننٹ(ریٹائرڈ) اسلام زیب کا تبادلہ کر کے جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کر دیئے گئے ہیں، اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے تقررو تبادلے کے نوٹی فکیشن جاری کردیے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer