ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کیلئے بری خبر ,محکمہ سکول ایجوکیشن کابڑااعلان

طلبہ کیلئے بری خبر ,محکمہ سکول ایجوکیشن کابڑااعلان
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: سرکاری سکولوں کےطلبہ بھی امتحان میں فیل ہونگے،محکمہ سکول ایجوکیشن نے 100 فیصد بچوں کو پاس کرنے کی پالیسی ختم کردی۔
 تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کے طلبہ بھی امتحان میں فیل ہونگے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے 100 فیصد بچوں کو پاس کرنے کی پالیسی ختم کر دی ہے۔ سکول انفارمیشن سسٹم پر بچوں کی پروموشن اور فیل ہونے کی آپشن شامل کر دی گئی ہے۔

ہر سال نتائج کے بعد پروموٹ ہونیوالے بچوں کا آن لائن ریکارڈ اَپ ڈیٹ کیا جائیگا۔فیل ہونیوالے بچوں کا نام ڈی موٹ والے خانہ میں درج کیا جائیگا۔اس سے قبل سالانہ امتحان سے قبل تمام بچوں کو اگلی جماعت میں پروموٹ کر دیا جاتا تھا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے بچوں کے پاس فیل کی آپشن شامل کرنا احسن فیصلہ ہے۔ سو فیصد پاس کرنے کی پالیسی کے باعث بچے پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتے تھے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب بھرکے سکولوں میں زیرتعلیم طلبہ کا ڈیٹا آن لائن کرنے کے باعث آپشن کو شامل کیا گیا ہے۔