(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو یہی مشورہ دوں گا کہ 2023 کا انتظار کریں اور ہمیں اپنی مدت پوری کرنے دیں۔
گورنر ہاؤس میں انڈر گریجوائٹ احساس پروگرام کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپنی مدت پوری کی ہے اگر ہم نے ڈیلیور نہ کیا تو آئندہ انتخابات میں عوام مسترد کر دیں گے۔ اپوزیشن فی الحال ہمیں پانچ سال پورے کرنے دیں- انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کے لئے قانونی طریقہ اختیار کریں گے-
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومت ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلتے ہوئے یکساں پالیسی پر عمل پیرا ہے-
چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ احساس سکالر شپ پروگرام حکومت کا بڑا فیصلہ ہے، یہ پروگرام ان ذہین طالب علموں کے لئے ہے جو وسائل نہ ہونے کی بنا پر آگے نہ جاسکیں- انہوں نے کہا کہ امید رکھتا ہوں کہ سکالر شپ لینے والی بچیاں ملک ، والدین اور اپنے تعلیمی اداروں کا نام روشن کریں گی-
گورنر پنجاب نے عمارہ تنویر،آسیہ ایاز، عتیقہ یوسف، امان امجد عباسی ، فاریہ بی بی ، حلیمہ سعدیہ، مریم نواز قریشی، نوارلعین،صبا رانی، شفق ثاقب کو سکالر شپ سرٹیفیکیٹ دئیے گئے-