ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج بکنگ کی آخری تاریخ میں صرف 7 دن باقی;20 ہزار عازمین کی گنجائش باقی

حج بکنگ کی آخری تاریخ میں صرف 7 دن باقی;20 ہزار عازمین کی گنجائش باقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ سست روی کا شکار  ہے ، پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ  بڑھ گیا ۔ 

وزیر مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اپریٹرز کو بکنگ تیز کرنے کی ہدایت کر دی  ، سردار یوسف نے کہاسات دن میں 20 ہزار پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل کی جائے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سے پرائیویٹ حج آپریٹرز کی ملاقات ہوئی ،بکنگ پر غور کیا گیا ،وزیر مذہبی امور  نے ہدایت کی کہ  بروقت بکنگ مکمل کرنے کے لیے آگہی مہم چلائی جائے۔ پرائیویٹ آپریٹرز گزشتہ برس کے رہ جانے والے 21654 عازمین کو بھی حج پر بھجوائیں گے۔

 22 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز تقریباً 20 ہزار عازمین کی بکنگ کر سکے۔ حج بکنگ کی آخری تاریخ میں صرف 7 دن باقی رہ گئے۔ حج آپریٹرز نے 20 ہزار  نشستوں پر بکنگ کرنی ہے۔ذرائع وزارت  مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج کے لئے بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے۔

وزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کے لیے پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت دے چکی ہے ۔رواں برس پرائیویٹ آپریٹرز کا کوٹہ 90 ہزار سے کم کر کے 60 ہزار کر دیا گیا  ۔پرائیویٹ آپریٹرز گزشتہ برس حج سے محروم 21 ہزار 654 عازمین کو بھی حج پر بھجوائیں گے۔ پرائیویٹ آپریٹرز 38 ہزار 346 کے حج کوٹے پر بکنگ کر رہے ہیں۔پرائیویٹ حج آپریٹرز نے بکنگ کا آغاز 19 ستمبر سے کیا تھا۔