سٹی 42: سندھ امپلائیز الائنس کا مشترکہ احتجاج بلآخر رنگ لے آیا ،سندھ کے لاکھوں سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ۔
سندھ سرکارنے ملازمین کی پینشن اصلاحات کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ۔
اکتیس جولائی 2025 کو جاری کیا گیا نوٹی فکیشن واپس لے لیا گیا ،محکمہ خزانہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
نوٹی فکیشن ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ایس آر محمد افضل چنہ کے دستخط سے جاری کیا ،سندھ سرکار نے ملازمین کو نوٹی فکیشن واپس لینے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔حکومت کی یقین دہانی پر ملازمین نے احتجاج ختم کیا تھا ۔
سندھ کابینہ کی اجازت کے بعد نوٹی فکیشن واپس لے لیا گیا

واضح رہے سندھ حکومت نے 31 جولائی 2025 کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے خالص پنشن پر 63.5 فیصد الاؤنس کو کم کر کے 15 فیصد کر دیا ہ تھا جس سے 47.5 فیصد تک کمی ہو رہی تھی اور سرکاری ملازمین کی امیدیں دم توڑ رہی تھیں کیونکہ اس طرح انہیں کافی زیادہ نقصان ہورہا تھا ۔ جس کے بعد سندھ کے سرکاری ملازمین نے پینشن اصلاحات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا