ژوب میں شہید ہونے والے میجر علی رضا اور حوالدار رونثار احمد کو سپرد خاک کر دیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان کے علاقہ ژوب میں دہشتگردوں  سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈو میجر علی رضا  کو شاہ پور سرگودھا میں اور  حوالدار رونثار احمد شہید کو میلسی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ دونوں شہدا کے جنازوں میں عسکری حکام، عمائدین علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  دونوں شہدا کی آخری رسوم پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ 

سرگودھا کی تحصیل شاہ پور میں ژوب بلوچستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایس جی کے کمانڈو میجر علی رضا کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا،شہید کی نماز جنازہ میں میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ،میجر جنرل عادل رحمانی،بریگیڈر کامران حیدر،بریگیڈر کاشف،بریگیڈر الیاس باجوہ،آر پی او سرگودہا شارق کمال اور کرنل حارث،کیپٹن آصف،لیفٹنٹ ماجد،لیفنٹ کرنل حارث رحمن،میجر فرید،کیپٹن ناصر،کیٹن شمائل،کیپٹن ضرار،میجر یوسف،میجر اسد،میجر میثم،ایس پی انوسٹی گیشن فرحان اسلم،ڈی جی رینجرز سندھ نے شرکت کی اور میجر سید علی رضا شیرازی  کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی،نماز جنازہ میں افواج پاکستان کے اعلی افسران اور جوانوں و شہریوں  نے بھی شہید میجر سید علی رضا شیرازی کے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

میلسی سے تعلق رکھنے والے قوم کے سپوت حوالدار رو نثار احمد کا کی بھی نماز جنازہ  پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

 نماز جنازہ میں برگیڈیر بیراج نے فوجی دستے سمیت شرکت کی اور گارڈ آف آنر پیش کیا ۔شہید کی نماز جنازہ سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید نے ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کے جسد خاکی کے پہنچنے پر علاقے میں ہر انکھ اشک بار تھی ۔ حوالدار راو نثار نے 25 سال فوج میں خدمات سرانجام دی ہیں۔

شہید کی عمر 40 سال تھی اور سوگواروں میں ایک بیوہ اور ایک دو سال کی بیٹی شامل ہیں ۔

علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ حوالدار راو نثار نے ملک قوم کی خاطر جان کا نظرانہ پیش کرکے شہادت نوش کیا ہے ۔شہید کی شہادت ہمیں فخر ھے ہم اپنے ملک و قوم کی خاطر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔