ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے ایم این اے اعجاز شاہ کی کامیابی خطرے میں پڑ گئی

تحریک انصاف کے ایم این اے اعجاز شاہ کی کامیابی خطرے میں پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور زوالفقار:لاہورہائیکورٹ میں ننکانہ صاحب سے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت، عدالت نے ایم این اے اعجاز شاہ کو جواب داخل کرنے کے لیے مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے ناکام  لیگی امیدوار  شذرہ  منصب کی  درخواست پر سماعت کی، درخواست  گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا  کہ حکومتی رکن قومی اسمبلی سید اعجاز شاہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے۔انہوں نے اپنی آمدن اور اثاثے ظاہر نہیں کئے، ان کو دھاند لی سے جتوا یا گیا، عام انتخابات والے دن درخواست گزار کامیاب ہو رہی تھیں۔

تاہم اگلے روز تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا جبکہ فارم پنتالیس بھی نہیں دیا گیا۔  وکیل نے استدعا کی کہ عدالت کامیاب امیدوار اعجاز شاہ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کوکالعدم قرار دے۔ کیس کی سماعت 24ا کتوبرتک ملتوی کر دی۔

Shazia Bashir

Content Writer