ویب ڈیسک: معروف اداکار ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عدیل ہاشمی نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئےپوسٹ شیئر کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ پاکستان کی ایک معروف ماہرِ تعلیم، دانشور، محقق، سماجی رہنما، اور خواتین کے حقوق کی علمبردار ہیں۔
ان کا شمار پاکستان کی اُن ممتاز علمی و فکری شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے تعلیم، اخلاقیات، اور سماجی اصلاح کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
معروف اداکار ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عدیل ہاشمی نے ان کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی، تصویر میں عدیل ہاشمی کو ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے کیپشن میں لکھا کہ ’ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ بھی چلی گیئں، انا للہ وانا الیہ راجعون!
زبان اور زندگی سے عشق کرنا ہم نے انہی سے سیکھا.
چلو آؤ تم کو دِکھائیں ہم، جو بچا ہے مقتلِ شہر میں
یہ مزار اہلِ صفا کے ہیں ، یہ ہیں اہلِ صدِق کی ترُبتیں