راؤدلشاد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی کی ملاقات، آمد پر حاجی لشکری رئیسانی اور دیگر راہنمائوں کا استقبال کیا ۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف کی نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی کی ملاقات میں میر ہمایوں کرد اور دیگر راہنما بھی ملاقات میں شریک تھے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ دوسری جانب شہباز شریف کی حاجی لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔
حاجی لشکری رئیسانی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا۔حاجی لشکری رئیسانی کی جنب سے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر کامیاب جلسے پر شہباز شریف کو مبارک بھی دی گئی۔
شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی نواز شریف کا ہمیشہ کلیدی ایجنڈا رہا ہے، گوادر، سی پیک اور ترقی کا عمل بلوچستان کے
لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 16 ماہ کے دوران بطور وزیراعظم بلوچستان کے سب سے زیادہ دورے کئے، بلوچستان میں دانش سکول کی بنیاد رکھ دی ہے،نوجوانوں کو تعلیم دینا اور ہنرمند بنانا ترقی کے عمل کا حصہ ہے،اللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا تو بلوچستان کو ترقی کے عمل میں تاریخی حصہ دیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان سمیت تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب حاجی لشکری رئیسانی نے محمد نواز شریف کی ملک وقوم کی ترقی کے لئے خدمات اور وژن کو سراہا۔