محکمہ ریلوے نے صحافیوں کو خوش کر دیا

محکمہ ریلوے نے صحافیوں کو خوش کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید )  ریلوے نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی ہدایت پر صحافیوں کی ای ٹکٹنگ کے ذریعے بکنگ کے لئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے جس سے ریلوے کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے والے جرنلسٹ مستفید ہو سکیں گے۔   

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ریلویز قرة العین فاطمہ کے مطابق وہ تمام صحافی حضرات جن کے پاس ریلوے کا سفری رعایتی کارڈ موجود ہے اُن کو ای ٹکٹنگ کی سہولت حاصل کرنے کے لئے ریلوے ویب سائٹ www.pakrail.gov.pk پر  اپنا اکاؤنٹ کھولنا ہو گا۔ اکاؤنٹ کھولنے کے لئے رجسٹرڈ صحافیوں کو اپنا نام ، شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ہو گا۔ 

یاد رہے کہ یہ وہی تفصیلات ہوں گی جو آپ نے ڈا ئریکٹر پبلک ریلیشنز کے دفترمیں کارڈ حاصل کرتے وقت دی تھیں۔ تصدیق کے بعد اس اکاؤنٹ سے بکنگ کا عمل شروع ہو جائےگا۔ اگر متعلقہ صحافی کی طرف سے مہیا کردہ معلومات ریلوے ریکارڈ کے ساتھ میچ کر جاتی ہیں تو یہ سہولت خود بخود اپلائی ہو جائے گی، بصورت دیگر نارمل بکنگ کرائی جا سکے گی۔ باقی تمام شرائط و ضوابط دوسرے ای ٹکٹنگ مسافروں جیسی ہوں گی۔ صحافیوں کے لئے یہ ضروری ہو گا کہ وہ دوران سفر اپنا ریلوے رعائتی کارڈ چیک کروائیں گے جبکہ اسی طرح کا طریقہ کار موبائل اپلیکیشن پر بھی موجود ہے ۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer