اپوزیشن نے لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی

اپوزیشن نے لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم ) مسلم لیگ ن کی میزبانی میں تیرہ دسمبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت کے سلسلے میں درخواست ڈپٹی کمشنر کو دے دی گئی درخواست سینئٹر رانا مقبول احمد کی جانب سے دی گئی۔        

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ کی اجازت کے سلسلے میں درخواست سینئٹر رانا مقبول احمد کی جانب سے دی گئی.

جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما مینار پاکستان میں عوام کے اجتماع سے خطاب کریں گئی جس کی اجازت دی جائے اور این او سی بھی جاری کیا جائے جبکہ جلسہ کے حوالے سے مناسب سیکیورٹی انتظامات کی بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست کی گئی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer