"مولانا فضل الرحمان کی تمام تدبیریں ان کے اپنے ہی گلے پڑ گئیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بات لاشوں کی سیاست پر لے آئے ہیں تو ان کی جدوجہد کے نتائج کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے موجودہ سیاسی حالات کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ایک تیر سے کئی شکار کرنے کی منصوبہ بندی کر کے آئے تھے لیکن تمام تدبیریں ان کے اپنے ہی گلے پڑ گئی ہیں,  پہلے واضح کر چکے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفے پر قطعاً کوئی بات نہیں ہو گی اور استعفے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سارے حلقے کھولنے کیلئے تیار ہیں کیا اس سے بڑی پیشکش کی جا سکتی ہے؟۔

Sughra Afzal

Content Writer