ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر مملکت سےملاقات، امن و تجارت کے فروغ پر اتفاق

 محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر مملکت سےملاقات، امن و تجارت کے فروغ پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی روابط میں پیش رفت کے لئے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی تنازعات میں پاکستان کے مصالحتی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بنگلہ دیشی وزیر مملکت نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، کاروبار اور ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ اس مقصد کے لیے وفود کے تبادلوں میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

ملاقات کے دوران بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کے متوقع دورۂ پاکستان پر بھی بات چیت ہوئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور بنگلہ دیشی سرمایہ کار ان سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس موقع پر بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے سیکرٹری محمد نذر الاسلام، ڈی جی جنوبی ایشیا عشرت جہاں، ڈائریکٹر شمیمہ یاسمین اور پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی شریک تھے۔