راؤ دلشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرریسکیو ،سول ڈیفنس کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔ 50ہزارسےزائد رضا کاروں نے شہری دفاع ٹریننگ مکمل کرلی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کا مقصد عوام کو ہنگامی حالت سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں48گھنٹے میں رضا کاروں نے ٹریننگ مکمل کی۔
ہنگامی حالات کے پیش نظر ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کا ٹریننگ پروگرام کا آغاز کردیا،سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈکٹر رضوان نصیرنے ٹریننگ کی نگرانی کی۔
کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ کا دورانیہ چارگھنٹے مقرر کیا گیا،ہنگامی صورتحال میں بچاؤ اورمیڈیکل کٹ کے استعمال بارے آگاہی دی گئی،ہنگامی حالات میں خون کے بہاؤکو کنٹرول کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا،رضاکارو ں کو فریکچر مینجمنٹ اور سی پی آر کی ٹریننگ بھی دی گئی۔
کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ میں ٹرائی ایج ڈریل بھی جاری ہے،کمیونٹی ایریا میں ”کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ“ دی جائے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کا مقصد عوام کو ہنگامی حالت سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے،صوبہ بھر میں طلبہ اورمختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو ٹریننگ بھی دی جارہی ہے،قوم ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔