سٹی42: پاکستان آرمی کے ترجمان جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تین ائیر بیسز پر بھارت کے حملے بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔
اس وقت لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری میڈیا کو بتا رہے ہیں کہ بھارت کے فائر کئے ہوئے زیادہ تر میزائلوں کو پاکستان کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے فضا مین ہی تباہ کر دیا۔
بھارت کے پاکستانی ائری بیسز پر حمےل ناکام بنا دیئے گئے۔ اگر کچھ میزائل ائیر بیس پر گرے بھی تو ان سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
کچھ دیر پہلے جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز چینلز کے ذریعہ پاکستان کے تین ائیر بیسز پر انڈیا کے میزائل ھملوں کی تصدیق کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے۔
اب جب کہ پاکستان پوری طرح تین ائری بیسز پر ہونے والے حملوں کا زمین پر معائنہ اور تجزیہ مکمل کر چکا ہے، جنرل احمد شریف نے خبر دی ہے کہ کسی ائیر بیس پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ائری ڈیفینس سسٹم نے انڈیا کے فائر کئے ہوئے بیشتر میزائلوں کو گضا مین ہی روک لیا۔