حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ

حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ
کیپشن: CYBER ATTACK
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہواہے ،وزارت آئی ٹی ذرائع کے مطابق ویب سائٹ پر ہونیوالے حملے کا سدباب کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا،ڈی ڈاس اٹیک کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک چوک کرنے کی کوشش کی گئی، حکام وزارت آئی ٹی اسلام آباد کا کہناتھا کہ سرکاری اور پرائیوٹ ویب سائٹس پر حملہ ہوا، فائر وال کے ذریعے سائبر اٹیک کو روکنے کی کوشش کی گئی، وزرات آئی ٹی نے تمام متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں،سیکرٹری آئی ٹی نے کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔

وزیر آئی ٹی  سید امین الحق کا کہناتھا کہ حکومت پاکستان وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن وزارت آئی ٹی کے ادارے این ٹی سی کے سسٹم پر سائبر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی, این ٹی سی کے سرورز پر مختلف محکموں کی ویب سائٹس ہیں, سائبر حملہ منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کیا گیا۔

سائبر سیکیورٹی کے جامع نظام کی وجہ سے حملہ ناکام ہوگیا, سائبر حملے کی وجہ سے کچھ محکموں کی ویب سائٹس ازخود معطل ہوئیں,تمام ویب سائٹس کو 3 گھنٹے کے مختصر ترین وقت میں فعال کردیا گیا، سائبر حملہ ڈیٹا سینٹر پر نہیں بلکہ نیٹ ورکنگ سائیڈ پر ہوا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer