ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر ، اسلام آباداور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر تیز /موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباداور باجوڑمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پرتیز/ موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ خیبر، وزیرستان،مہمند، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ ،بنوں، اورکزئی، کرم، کوہاٹ اور ہنگو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

پنجاب کے اضلاع اٹک ،چکوال،میانوالی،جہلم، گجرات، سرگودھا، خوشاب،مری ، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ بعد از دوپہر کوئٹہ،زیارت،ژوب اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ( جبکہ چند مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش )کی توقع۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔