ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری،تنخواہیں عید سے پہلے ملیں گی

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری،تنخواہیں عید سے پہلے ملیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک  :حکومت نے عید الفطر سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔

 خیبرپختونخواکے سرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، اعلامیے کے مطابق تنخواہ اور پنشن 16مارچ تک ادا کردی جائے گی۔

 اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے عید الفطر سے قبل بڑی خوشخبری سناتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے۔

  اس فیصلے کا مقصد عید کی خوشیوں میں ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنا ہے۔

پنجاب کے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ عید کی تیاریوں کے لیے 16 مارچ کو ہی ادا کر دی جائے گی۔

 سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ پنشنرز کو بھی ان کی ادائیگیاں 16 مارچ کو کر دی جائیں گی تاکہ ریٹائرڈ افراد کو بھی کسی مالی تنگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔