ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی شفاف نگرانی کے لیے ڈیجیٹل سٹاک مانیٹرنگ سسٹم متعارف

پیٹرولیم مصنوعات کی شفاف نگرانی کے لیے ڈیجیٹل سٹاک مانیٹرنگ سسٹم متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احمد منصور:اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کروا دیا ہے۔

 اس نظام کے ذریعے اب شہر بھر کے 145 پیٹرول پمپس کے سٹاک کی تفصیلات فوری طور پر مانیٹر کی جا سکیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سٹی اسلام آباد ایپ میں فیول پمپ ٹرانزیکشنز کا نیا آپشن شامل کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ہر پیٹرول پمپ کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے سٹاک کی تفصیلات اپلوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے باضابطہ ٹیوٹوریل بھی جاری کیا ہے تاکہ پیٹرول پمپ مالکان اس آپشن کا درست استعمال کر سکیں۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ڈیٹا اپلوڈ کرنے میں کوتاہی کرنے والے پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کو یقینی بنانے اور کسی بھی قلت کی صورت میں فوری طور پر اقدامات کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس نظام کے ذریعے نہ صرف سٹاک کی کمیابی پر فوری قابو پایا جا سکے گا بلکہ صارفین کو فیول کی دستیابی میں سہولت بھی فراہم ہوگی۔

عرفان میمن کا کہنا ہے کہ رئیل ٹائم مانیٹرنگ سے پیٹرول پمپس کے سٹاک کی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا سکے گی اور کسی بھی بحران کی صورت میں فوری ردعمل ممکن ہوگا۔