ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلائٹ آپریشن متاثر، کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے درجنوں پروازیں منسوخ

فلائٹ آپریشن متاثر، کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے درجنوں پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے خلیجی ممالک جانے والی فضائی پروازیں بدستور متاثر ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں آج بھی متعدد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظبی جانے والی مجموعی طور پر 26 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 10 پروازوں کی روانگی متوقع ہے۔

 اسی طرح لاہور سے بھی مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات کے لیے 18 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد سے دبئی، ابوظبی اور شارجہ جانے والی 20 پروازیں بھی منسوخی کا شکار ہوئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ 11 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد تقریباً 1600 تک پہنچ چکی ہے، جو خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن پر پڑنے والے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قطر اور اتحاد ائیر ویز کا فلائٹ آپریشن بدستور بند ،اسلام آباد سے دوحا جانے والی قطر ائیر ویز کی فلائٹس منسوخ کر دی گئیں تھیں۔

 ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز منسوخ کر دی گئی جبکہ ابو ظہبی کیلئے اتحاد ایئر ویز کی فلائٹ بھی منسوخی کا شکار ہو گئی۔

 دوسری جانب ایمریٹس ، آئیر عربیہ ، فلائی ناس نے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے اور ان کی پروازیں معمول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ پر دیگر تمام ملکی و غیر ملکی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔