ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کا شور شرابا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کا شور شرابا
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی کے ارکان نے شور شرابا شروع کر دیا اور پارلیمنٹ کے  مشترکہ اجلاس کو پیر ودھائی لاری اڈا بنانے کی کوشش شروع کر دی۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ریاست کے سربراہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو خطاب کرنا ہے۔

 پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہو رہا ہے، اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔

 وزیرِ اعظم شہبازشریف، وفاقی وزرا، اراکینِ قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس میں شریک ہیں۔

 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل صدر آصف زرداری نے اسپیکر چیمبر میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مختصر ملاقات کی۔

 تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ ختم ہوتے ہی اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری کو خطاب کی دعوت دی تو اپوزیشن نے نعرے بازی اور شور شرابہ شروع کر دیا،صدرمملکت آصف علی زرداری کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی ارکان پلےکارڈز لے کر  آئے تھے ، وہ اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے، صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے دوران قائد حزب اختلاف عمر ایوب نعرے لگواتے رہے ،  صدر آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کے  ارکان کے شور شرابے کو  مسکرا کر نظر انداز کیا۔